میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مل کر آگے بڑھیں گے ، تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے ، بلاول بھٹو/مریم نواز

مل کر آگے بڑھیں گے ، تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے ، بلاول بھٹو/مریم نواز

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام چاہتے ہیں نفرت اور تقسیم کا ماحول ختم ہو، ہم مل کر آگے بڑھیں گے اور تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے ۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مریم نواز کو مبارکباد دیتا ہوں، مریم نواز پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوئیں، انہیں رمضان پیکیج کے اعلان پر بھی مبارکباد دیتا ہوں، رمضان پیکیج سے پسماندہ اور غریب طبقے کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری تمام جماعتوں کے اراکین سے محبت سے ملتے ہیں، صدر کا عہدہ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے۔اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ سنجیدہ نوعیت کی جماعتیں ملک کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں، سنجیدہ جماعتوں کو پتا ہے عوام ان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور احساس ہے کہ لڑائی جھگڑے آگے چلے تو غریب کو روٹی نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں مدمقابل تھے ، الیکشن مہم میں ایک دوسرے کے خلاف تہذیب میں رہ کر باتیں کرتے ہیں، ملک گھمبیر مسائل میں گھرا ہوا ہے ، سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ ایجنڈا ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے اور کوئی جماعت اکیلے مسائل حل نہیں کر سکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں