عمران خان کے عدالتوں میں پیشی سے انکار پر گرفتار کرکے پیش کر نا لازمی ہے ، رانا ثنااللہ
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کیا تو لازمی ہے اسے گرفتار کرکے پیش کیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم توہین عدالت کا رسک نہیں لے رہے، عمران خان نے عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کیا تو لازمی ہے اسے گرفتار کرکے پیش کیا جائے گا، یہ عدالت میں پیش ہو، بری ہوتا ہے تو ہوجائے، سزا ملے تو سامنا کرے۔انہوں نے کہا کہ 30اپریل کو الیکشن ہوتا ہے تو حصہ لیں گے، آئین میں صرف 90 دن میں الیکشن کا درج نہیں، کچھ اور بھی درج ہے، آئین میں درج ہے کہ تمام الیکشن ایک ساتھ ہونا چاہیے اور تمام صوبوں میں نگران حکومت ہونا چاہیے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ غیر مشروط تعاون کریں گے، اپنے وسائل الیکشن کمیشن کیسامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عدلیہ نے اپنے لوگ دینے سے انکار کردیا ہے اور انتخابی عملے میں محکمہ تعلیم کا عملہ 85 فیصد ہوتا ہے، وہ مردم شماری میں مصروف ہے ،آرمی نے بتایا کہ دہشت گردی صورتحال کے پیش نظر آرمی کے پاس فورسز کی کمی ہے۔