میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق کرکٹر حامد حسن افغانستان کے نئے بالنگ کوچ مقرر

سابق کرکٹر حامد حسن افغانستان کے نئے بالنگ کوچ مقرر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے سابق فاسٹ بولر حامد حسن کو نیا بولنگ کوچ مقرر کردیا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر حامد حسن کو نیا بالنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا، وہ شارجہ میں پاکستان کیخلاف تین ٹی20 میچز سیریز کے کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے۔حامد حسن نے افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 38 ون ڈے اور 25 ٹی20 میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے بالترتیب 59 اور 35 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔بورڈ کی جانب سے سابق کرکٹر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اس موقع پر سابق کرکٹر حامد حسن نے کہا کہ دو دہائیوں سے کھیل سے وابستہ رہا، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا تاہم ملک کی خاطر نئی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے افغانستان کرکٹ ٹیم کا بالنگ کوچ کا کردار ادا کرنے کا موقع ملنے پر فخر اور خوشی ہے، کوشش ہوگی ہمارے اسپن ڈیپارٹمنٹ کی طرح فاسٹ بولنگ کا شعبہ بھی مضبوط کروں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں