میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آج اداکاروں کو سوشل میڈیا سے شہرت مل جاتی ہے، کرشمہ کپور

آج اداکاروں کو سوشل میڈیا سے شہرت مل جاتی ہے، کرشمہ کپور

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے وقت میں شہرت حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑتی تھی مگر اب حالات پہلے جیسے نہیں ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ آج کل کے نئے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے بیحد آسانی سے شہرت مل جاتی ہے جبکہ 90 کی دہائی میں اداکاروں کے لیے پہچان بنانا بہت مشکل کام ہوتا تھا۔48 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے اداکاروں کو اپنی پہچان بنانے کیلئے لڑنا پڑتا تھا۔ کرشمہ نے کہا کہ انہوں نے جس بھی فلم میں کام کیا وہ چاہے کسی بھی مقصد کیلئے بنائی گئی ہو ہٹ ہوئی ہو یا فلاپ مگر ان کیلئے مفید ہی ثابت ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں