محکمہ لائیو اسٹاک ،سندھ حکومت کی چہیتے افسر پر نوازشات کی بارش
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، سندھ حکومت نے چہیتے افسر پر نوازشات کی بارش کردی، نذیر کلہوڑو تین عہدوں پر براجمان، سیاہ کے ڈائریکٹر نذیر کلہوڑو کو ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ کی اضافی چارج ساتھ اے پی پی پراجیکٹ کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر کے عہدے پر بھی موجود، 2017ء میں سندھ ہائی کورٹ نے نذیر کلہوڑو کو ایس اے جی پی پراجیکٹ کے پی ڈی سے ہٹا دیا تھا، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے سندھ حکومت نے اہم شخصیت کی چہیتے افسر پر عہدوں کی نوازش کردی ہے، 2010ع میں سابق سندھ پولٹری ویکسین سینٹر اور موجودہ سندھ اینمیل اینڈ ہیلتھ سائنسز (سیاہ) کورنگی کراچی نامی خودمختار ادارے میں ڈائریکٹر بھرتی ہونے نذیر کلہوڑو کو سندھ حکومت نے ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ کا اضافی چارج دیا تھا اور نذیر کلہوڑو سوا سال سے ڈی جی کے عہدے پر براجمان ہے، حیرت انگیز طور پر نذیر کلہوڑو نہ سندھ حکومت کا ملازم ہے نہ ہی وہ کمیشن پاس کرکے بھرتی ہوا نہ ہی سندھ حکومت سے تنخواہ وصول کرتا ہے لیکن سندھ حکومت نے 19 اور 20 گریڈ کے کئے سینئر افسران کو کھڈے لائین لگا کر نذیر کلہوڑو کو لائیو اسٹاک پر مسلط کردیا ہے، 2017ء میں سندھ ہائی کورٹ نے لائیو اسٹاک کے افسر سید صابر شاہ کی پٹیشن پر نذیر کلہوڑو کو سندھ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ کے لائیو اسٹاک کمپوننٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، 5 ملین کے لگ بھگ اس پراجیکٹ میں بدترین بدعنوانیاں کی گئیں اور پراجیکٹ سے بنائے جانے والے دودھ کے چلر بند ہیں، ورلڈ بنک کے قرضے سے شروع کیا جانے والا پراجیکٹ بغیر نتائج دیکر ختم ہوگیا ہے، عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کو ہٹایا گیا تاہم دوبارہ ٹینکنکل طریقے سے اسے اربوں روپے کے دوسرے پراجیکٹ اے پی پی میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا اور وہ تاحال پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ہیں، واضع رہے کہ ڈاکٹر نذیر کلہوڑو، ڈائریکٹر اینمیل بریڈنگ احتشام را?ا سمیت دیگر چار افسران کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات تعطل کا شکار ہیں اور متعدد لیٹرز کے باوجود لائیو اسٹاک رکارڈ دینے سے گریزاں ہے.