میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو گرفتار کرنے کی تیاریاں، پولیس کی بھاری نفری زمان پارک تعینات

عمران خان کو گرفتار کرنے کی تیاریاں، پولیس کی بھاری نفری زمان پارک تعینات

جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

 سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے پر تول لیے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی بھاری نفری عمران خان کے  گھر زمان پارک کے گرد تعینات کر دی گئی ہے، زمان پارک جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا نفاذ آج  سے ہوگا اور 7 روز تک جاری رہے گا۔ نوٹیفکیشن کےمطابق پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد زمان پارک پر پی ٹی آئی کارکنوں کی آمد کو روکنا ہے۔ تاکہ پولیس کو عمران خان کو گرفتار کرنے میں کسی مزاحمت کا سامنا نہ ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں