میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
172سے زائدووٹ لیں گے ،متحدہ اپوزیشن کادعویٰ

172سے زائدووٹ لیں گے ،متحدہ اپوزیشن کادعویٰ

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم ارکان کو ایوان میں لائینگے اور 172سے زائد ووٹ لیں گے ،تحریک انصاف کے اپنے لوگ بیزار ہیں ،نمبرز اور نام بھی بتادیں ؟عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی اور عوام کو نجات ملے گی ، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ ایک روز پہلے کیا تھا جیسے خفیہ رکھا گیا تھا ،یہ سب کوئی پلان کے تحت نہیں ہورہا ،قدرت ہمارے اچھے دن لے آئی تو سب مل کر بیٹھ گئے۔ منگل کو سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم نے مل کر مشاورت کی اور فیصلہ کیا کہ منگل ہم تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم اس بات کو خفیہ رکھا تھا اور اس کی سب نے پاسداری کی اورتمام جماعتوں نے ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپنے اراکین سے دستخط لیے اور ہم نے اس کو جمع کرا دیا ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ پونے چار سال بعد اس تحریک عدم اعتماد کی ضرورت اس لیے پڑی کیونکہ اس سلیکٹڈ حکومت اور وزیراعظم نے جو کچھ اس ملک کے ساتھ معاشی، سماجی، معاشرتی حوالے سے کردیا ہے اس کی نظیر پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، بیروزگاری بڑھ رہی ہے، قرضے لے کر ملک کے 22کروڑ عوام اور ہماری نسلوں کو گروی رکھ دیا گیا ہے اور ان کھربوں کے عوض بھی اس ملک میں ایک بھی نئی اینٹ لگی ہوئی نظر نہیں آتی۔انہوںنے کہاکہ ہم نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا اور یہ فیصلہ پاکستان کے عوام کی خواہشات اور دعاؤں کا عکاس ہے، آج ہم نے تحریک عدم اعتماد اسپیکر کے دفتر میں جمع ہو چکی ہے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں اس حکومت سے کوئی خوش فہمی نہیں تھی، جب سے انہوں نے این جی اوز کے ذریعے سے مغربی تہذیب کو فروغ دینے کی کوشش کی تھی تو ہم نے اسی وقت کہہ دیا تھا کہ یہ پاکستانی نہیں ہے، یہ کسی بیرونی ایجنڈے کا ایجنٹ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں