میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداکارہ زیبا بیگم طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

اداکارہ زیبا بیگم طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کو طبیعت خراب ہونے پرہسپتال منتقل کردیا گیا۔زیبا بیگم کے داماد نے اداکارہ زیبا بیگم کیلئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علاج کیلئے لاہور سے اسلام آباد کیلئے منتقل کیا جا رہا ہے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق زیبا بیگم لاہور میں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرعلاج تھیں ۔ اداکار محمد علی کی اہلیہ زیبا بیگم دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔خیال رہے کہ 76 سالہ زیبا کی پہلی شادی اداکار سدھیر سے 1964 میں ہوئی تھی جو جلد ہی نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوگئی۔ انہوں نے دوسری شادی نامور اداکار محمد علی سے کی۔ اداکار محمد علی کے ہمراہ انہوں نے 50 سے زائد فلموں میں کام کیا اور ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا۔زیبا کو 4 نگار ایوارڈ اور الیاس رشیدی گولڈ میڈل کے علاوہ دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں