غیرقانونی تعمیرات، متاثرین کو آہستہ آہستہ شفٹ کریں گے ، سراج درانی
ویب ڈیسک
پیر, ۹ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
ا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات سے جو لوگ متاثر ہیں انہیں آہستہ آہستہ شفٹ کیا جائے گا،غیرقانونی تعمیرات سے متعلق انکوائری ہونی چاہئے ۔احتساب عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات بہت ہیں اس کی نشاندہی کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پلان کرے گی کہ لوگوں کو متبادل جگہ ضرور دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی تعمیرات سے متعلق انکوائری ہونی چاہئے تاکہ تعین ہو سکے کہ اس میں کون کون ملوث ہے ۔