میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اہم اتحادی ہے اور رہیگا ،چین

پاکستان اہم اتحادی ہے اور رہیگا ،چین

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے پاکستان اور چین کو آئرن برادر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو در پیش بحران حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا چاہیے ، پاکستان اہم اتحادی ہے اور رہے گا ،پاکستان عالمی ثالثی قبول کرتا ہے تو بھارت گریزاں کیوں ۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں ، پاکستان سے دیرینہ تعلقات ہیں، اہم اتحادی ہے اور رہے گا ،پاکستان عالمی ثالثی کا خیرمقدم کرتا ہے تو بھارت گریزاں کیوں؟ انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرانے میں چین نے تعمیری کردار ادا کیا ہے ۔ چین اور بھارت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ چینی ڈریگن اور بھارتی ہاتھی نہیں لڑیں گے بلکہ مل کر ڈانس کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چین ابتدا ہی سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے ، بڑھتی کشیدگی کو روکنے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتا آیا ہے ۔ چین کے وزیرخارجہ نے اس توقع کا اظہارکیا کہ پاکستان اور بھارت موجودہ بحران کو مسائل سلجھانے کے موقع میں تبدیل کرلیں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے دونوں ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ ایک صفحہ پلٹ دیں اورتعلقات میں بنیادی نوعیت کی طویل المدتی بہتری لے آئیں۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی مثبت اشارہ ہے جس کا وہ خیرمقدم کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں