بھارتی حکومت انتہاپسندافراد اور تشددکو فروغ دے رہی،امریکی اخبار
شیئر کریں
امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ بھارتی حکومت انتہاپسندافراد اور تشددکو فروغ دے رہی ہے ۔امریکی اخبار نے کہا پاکستان سے پچھلے ماہ ہوئے جھگڑے کے بعدبھارت میں انتہادرجے کی قوم پرستی کی لہرآگئی اوراپنے ہی شہریوں کوغدارسمجھاجانے لگاہے ۔بھارت میں غداروں کی تلاش ہونے لگی ہے، مقبوضہ کشمیر اورشمال مشرقی ریاستوں میں بھارتی فوج کے کردار اورمودی حکومت کی انتہاپسندی پرتنقید کرنے والوں کو نوکری سے نکالاجانے لگا۔ اخبار نے لکھا کہ کرناٹک کے انجینئرسندیپ نے سو شل میڈیا پرلکھاتھاکہ بی جے پی لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑکررہی ہے جس پر ہندوانتہاپسندوں نے سے سرعام مرغابنواکرمعافی منگوائی۔بھارتی میڈیااپنی حکومت اورفوج پر سوال اٹھانے والوں سے بدلہ لینے کی باتیں کررہاہے اور بھارتی حکومت یافوج پرتنقید کرنیوالوں کوپاکستان کامددگار ٹھہرایاجانے لگاہے ۔اخبار نے لکھا کہ مودی کے حکومت میں آنے کے بعدسے ہی ا نتہا پسندتشددپراترآئے ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں فوجی کردارپرتنقیدکرنے والی پروفیسرمادھومتراریکوریٹائرڈکرنل نے ملک مخالف کہااور کہاکہ پروفیسرکوتھپڑمارناچاہیے ۔جس ٹی وی شوپرپروفیسراورریٹائرڈ کرنل تھیاس کے میزبان کوقتل کی دھمکیاں ملیں جبکہ پروفیسراورریٹائرڈکرنل کے درمیان مباحثے کاسیگمنٹ بعد میں بھارتی ٹی وی کو سنسربھی کرناپڑا۔دوسری جانب کلنگاانسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی نے پروفیسرمادھومتراریکونکال دیا۔ اخبار کے مطابق انتہاپسندوں نے کشمیرمیں ہلاک بھارتی فوجیوں کے لواحقین کوبھی نہیں بخشا اورجنگ کوآخری آپشن کہنے والی اہلکارکی بیوہ کوانتہاپسندوں کی شدید تنقید کا سامناکرناپڑا۔