میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماڈل گرل ایان علی اشتہاری قرار، وارنٹ جاری

ماڈل گرل ایان علی اشتہاری قرار، وارنٹ جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

کسٹم عدالت نے کرنسی ا سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو اشتہاری قرار دے دیا اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تمام منقولہ غیر منقولہ اثاثے بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا ۔ ہفتہ کو کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی۔ عدالت نے ماڈل کے قابل ضمانت اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ۔عدالت نے وکلا اور پراسیکیوٹر سے ملزمہ کے کیس کی تمام تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دیں ۔ عدالت نے کارروائی میں استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ کیا ملزمہ کے گھر پر اشتہار لگایا گیا یا نہیں۔ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے اپنی موکلہ کی عدالت میں پیشی کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جسے مسترد کردیا گیا۔عدالت نے قرار دیا کہ بس بہت ہوچکا ، اب قانون کا پہیہ چلے گا، عدالت نے ایان علی کو اشتہاری قرار دے کر ملزمہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ، عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کے تمام منقولہ غیر منقولہ اثاثے بھی ضبط کرلیے جائیں اور ملزمہ جہاں ملے گرفتار کر لیا۔ ۔عدالت نے ریمارکس د یے کہ ماڈل ایان علی کو مسلسل عدالت طلب کیا جاتا رہا مگر وہ نہیں آئیں، ماڈل نے جو ایڈریس دیا وہ کراچی کی نجی سوسائٹی کا ہے ۔انسپکٹر کسٹم اسامہ منعم نے عدالت کو بتایا کہ میں جب کراچی گیا تو بتایا گیا کہ ماڈل بہت وقت سے یہاں آئی ہی نہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ سیشن جج کراچی کو خط لکھا جائے کہ مجسٹریٹ تعینات کیا جائے ، تمام گواہ بلائے جائیں تاکہ شہادت قلمبند کی جائے ۔راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے اپنے حکمنامے میں لکھا کہ مجسٹریٹ ملزمہ کے فلیٹ کو فروخت کرنے سے روکنے کیلئے متعلقہ محکموں کو پابند کرے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت16مارچ تک ملتوی کردی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں