آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ
شیئر کریں
آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈکسن نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔دوسری جانب کرکٹ کی بہار نے کراچی میں رنگ بکھیر دیے جب کہ شاہراہوں اور نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں میلے کا سماں ہے ۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈکسن نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ ان کے ہمراہ ای این ڈیوڈ بھی تھے ، ریگ ڈکسن کی سربراہی میں 6رکنی ٹیم پی ایس ایل فور میچز کے موقع پر بھی موجود رہے گی۔دریں اثنا ڈکسن نے سیکیورٹی انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل کے انتظامات اچھے کیے گئے ۔کرکٹ کی بہار نے کراچی میں رنگ بکھیر دیے جب کہ شاہراہوں اور نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں میلے کا سماں ہے ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو پی ایس ایل 4کے فائنل سمیت 5میچز کی میزبانی کرنا تھی۔ بعد ازاں بھارتی دراندازیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور انتظامی مشکلات کی وجہ سے لاہور میں شیڈول تینوں میچز بھی شہر قائد منتقل کردیے گئے ۔نیشنل اسٹیڈیم ہی نہیں بلکہ پورے کراچی میں کرکٹ کی بہار رنگ جما چکی ہے ، شاہراہوں اور وینیو کے اطراف میں میلے کا سماں ہے ،تزئین و آرائش کے بعد اسٹیڈیم خوبصورت منظر پیش کرنے لگا، روشنیوں نے اس کا حسن مزید نکھار دیا ہے ۔مقابلوں کیلیے مختص پچز مکمل تیار اور ڈھانپ دی گئی ہیں،چھت کا بعض حصہ مکمل نہیں کیا جا سکا،وینیو سیکیورٹی اداروں کے سپرد کیے جانے کے بعد کام روک دیا گیا تھا، اسٹیڈیم اور اطراف میں سخت حفاظتی حصار قائم کردیا گیا، اطرف میں ہر طرح کی نقل و حرکت کی بھی کڑی نگرانی ہورہی ہے۔ دوسری جانب شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر پہنچ چکا ہے ، بیشتر ٹکٹ فروخت ہوچکے اور اسٹیڈیم میں خوب رونقیں نظر آنے کا امکان ہے ۔