میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروس کا ایک اور ڈرائیور قتل

کراچی، آن لائن ٹیکسی سروس کا ایک اور ڈرائیور قتل

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے معروف ٹیکسی سروس کریم کے ڈرائیور کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق سرگودھا سے ہے اور ان کی لاش جس کار سے برآمد ہوئی اس کا رجسٹریشن نمبر BGVـ846 ہے ۔پولیس نے بتایا کہ لاش، جس کار سے برآمد کی گئی، وہ ڈیفنس میں دختران عوام اسکول کے قریب موجود تھی جبکہ واقعے کے حوالے سے ڈی ایچ اے حکام نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔پولیس کے مطابق مقتول کو 2 گولیاں لگی ہیں اور ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مقتول کے پاس موجود پرس میں 5 ہزار روپے تھے جبکہ اس کے 2 موبائل فون بھی اس کے پاس موجود تھے ، جس سے اندازہ لگایا گیا کہ بظاہر یہ ڈکیتی کی واردات نہیں۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردی جبکہ جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں جس میں ملک میں چلنے والی آن لائن ٹیکسی سروس کے کسی ڈرائیور کو قتل کیا گیا ہے ، اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔یاد رہے کہ 2017 میں کراچی کے علاقے کورنگی میں اوبر کے ڈرائیور کو گاڑی میں مردہ پایا گیا تھا۔فروری 2018 میں اسلام آباد کے جی 13 سیکٹر میں ایک اور واقعے میں کریم کے ہی ڈرائیور کو قتل کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں مارچ 2018 میں راولپنڈی میں کریم کے 22 سالہ ڈرائیور کو قتل کیا گیا تھا جس کے حوالے سے پولیس نے خدشہ ظاہر کیا تھا انہیں ڈکیٹی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں