میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد کی مدد سے طالبان مذاکرات کی میز پر آئے ، امریکی سینٹرل کمانڈ

اسلام آباد کی مدد سے طالبان مذاکرات کی میز پر آئے ، امریکی سینٹرل کمانڈ

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی عسکری قیادت نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستانی کردار کا اعتراف کر لیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی مدد سے طالبان مذاکرات کی میز پر آئے ، چھ ماہ کے دوران افغان عمل میں بہت پیش رفت ہوئی۔ڈومور کا مطالبہ کرنے والا امریکا خطے میں امن اور استحکام کی کاوش پر پاکستان کا معترف، امریکی عسکری قیادت نے پاکستانی کردار کا اعتراف کر لیا۔ سینیٹ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ووٹل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی مدد سے طالبان مذاکرات کی میز پر آئے ، چھ ماہ کے دوران افغان عمل میں بہت پیش رفت ہوئی۔انھوں نے کہا کہ 18 برس کے مقابلے گزشتہ 6 ماہ میں افغانستان میں انتہائی پیشرفت ہوئی ہے ، طالبان مذاکرات کی میز پر آئے ۔ ہم نے دیکھا کہ پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا، یہ ایسے اقدامات ہیں جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ۔جنرل ووٹل نے تسلیم کیا کہ خطے میں امن وامان کے قیام میں پاکستان کا تعاون قابل قدر ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں