پاکستان اور بھارت علاقائی امن کو یقینی بنائیں،چینی وزیر خارجہ
ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت خیرسگالی اور لچک کامظاہرہ کرکے بات چیت کی طرف آئیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام ملکوں کی حاکمیت اورملکی سالمیت کا احترام ہونا چاہیے ،ایسا رویہ نہیں دیکھنا چاہتے جس سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہو۔دونوں ممالک کو مل کرعلاقائی امن اوراستحکام کو یقینی بنانا چاہیے اور تمام ملکوں کی حاکمیت اور ملکی سالمیت کا احترام ہونا چاہیے ۔پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے خطے میں امن لائیں اور تعلقات استوار کریں۔