میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی سی سی چیف اورصدر پی ایس ایل 4کا فائنل دیکھنے کراچی آئیں گے

آئی سی سی چیف اورصدر پی ایس ایل 4کا فائنل دیکھنے کراچی آئیں گے

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

پی ایس ایل 4 کا فائنل دیکھنے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کے علاوہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ، کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی سربراہ اور انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہان نے بھی پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے ۔پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے مختلف بورڈز کو دعوت نامے بھیجے گئے ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ اورایشین کرکٹ کونسل کیسربراہ ناظم الحسن اتوار کو پاکستان پہنچیں گے ،آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن 16 مارچ کو پاکستان آئیں گے ۔ڈیوڈ رچرڈسن دو روز پاکستان میں قیام کریں گے ۔ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا سیکورٹی سربراہ شان کیرل نے بھی پاکستان آمد کی تصدیق کردی ہے ، شان کیرل بارہ مارچ تک آئیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے نجم سیٹھی کو بھی فائنل میچ دیکھنے کیلئے دعوت نامہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ صدر پاکستان عارف علوی کو بطور مہمان خصوصی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں