
انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکریٹری کی لاقانونیت، تین گاڑیاںساتھ لے گئے
ویب ڈیسک
اتوار, ۹ فروری ۲۰۲۵
شیئر کریں
٭بورڈ حکام کی جانب سے امیرقادری سے متعدد رابطے ، واپسی سے انکار
٭امیر قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک دورے کی وجہ سے ہٹایاگیاتھا
انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری امیر قادری 3گاڑیاں ساتھ لے گئے ۔ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے امیر قادری سے گاڑیاں واپس کرنے کے حوالے سے کئی بار رابطہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے گاڑیاں واپس دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق سیکرٹری بورڈ کو اس حوالے سے خط بھی لکھا گیا لیکن انہوں نے گاڑیاں بورڈ کو واپس نہیں کیں۔ذرائع کے مطابق امیر قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک دورے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور انہوں نے بیرون ملک دورے کے اخراجات بھی واپس نہیں کیے ۔