میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوامی فیصلہ تبدیل کرنے سے حالات بگڑسکتے ہیں، شاہد خاقان

عوامی فیصلہ تبدیل کرنے سے حالات بگڑسکتے ہیں، شاہد خاقان

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوامی فیصلے کو تبدیل کرنے سے حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے عام انتخابات 2024 کے نتائج سے متعلق بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا جسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت اس قسم کی سیاست سے آگے بڑھیں، ملک کو درپیش مسائل کا مل بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا۔ تاریخ نے خودغرض سیاستدانوں پر کبھی رحم نہیں کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نتخابی عمل کی گرما گرمی ختم ہوچکی، اب ملک کو استحکام کی طرف جانے کی اجازت دینے کا وقت ہے۔ اب قائدین کو پارٹی کی سیاست سے آگے بڑھ کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے بلند آواز میں واضح طور پر بات کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں