میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالر نیچے آنے لگا، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ڈالر نیچے آنے لگا، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

لمبی اڑان کے بعد امریکی ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہواجبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 488 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 192 پر آ گیا۔ جمعرات کی صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر مزید سستا ہونے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 83 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 273 روپے 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔ رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 7 پیسے سستا ہوا ہے۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے کا ہو گیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 488 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 192 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 723 پر بند ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں