میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس مافیا کا ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ

گیس مافیا کا ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی کے باوجود گیس مافیا نے ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس مافیا نے 15 روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 177 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 681 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری قیمت 264 روپے فی کلو ملک میں کسی جگہ بھی دستیاب نہیں، ملک بھر میں قیمت 340 سے 360 اور پہاڑوں پر 400 روپے میں فروخت جاری ہے۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے جبکہ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اوگرا اور چیف سیکریٹری پنجاب نے پیٹرول اور ایل پی جی کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی لیکن پھر بھی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا بازار گرم ہے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے کہا کہ من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے اور اوگرا خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یومیہ 5000 ٹن ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے، ایل پی جی انڈسٹری کو ٹیکس فری کیا جائے اور مقامی پیداوار بڑھائی جائے۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایشیا کا سب سے بڑا پلانٹ جے جے وی ایل چلایا جائے جو نہ صرف پاکستان کی ضرورت کو پورا کرے گی بلکہ بیرون ملک سے زر مبادلہ بھی لایا جا سکتا ہے۔ سالوں سے خسارے میں مبتلا سرکاری گیس کمپنی کو ایل پی جی کی اجارہ داری نے بچایا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں