حکومت کا پاکستان پوسٹ کے تمام اکائونٹس کے پری آڈٹ کا فیصلہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۹ فروری ۲۰۲۲
شیئر کریں
حکومت نے پاکستان پوسٹ کے تمام اکائونٹس کے پری آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزارت خزانہ کی ہدایت پر پاکستان پوسٹ نے ویسٹرن یونین کو ادائیگیاں روک دیں۔ ڈی جی پاکستان پوسٹ خالد جاوید نے تمام برانچز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔خالد جاوید کے مطابق کچھ وقت کیلئے ادائیگیوں کو روکا ہے جبکہ ویسٹرن یونین سے بات چیت چل رہی ہے، ہمارے ریجنل آفس جو بھی بجٹ خرچ کریں گے، ہمارے پاس اس کا ریکارڈ ہوگا اوراس سے شفافیت بڑھے گی،بجٹ خسارہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے جی پی او اسٹیٹ بینک کے ساتھ تمام مالی معاملات کا لین دین کرتا تھا تاہم اب کمرشل سرگرمیوں کیلئے نیشنل بینک میں اکائونٹ کھولیں گے۔