کے الیکٹرک کا بجلی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ، نیپرا کو درخواست جمع کرادی
شیئر کریں
کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کے لئے نیپرا کو درخواست جمع کروادی۔ ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے 24پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ کے الیکٹر ک چار ماہ کے لئے بجلی مہنگی اور تین ماہ کے لئے سستی کی جائے ۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر23فروری کو سماعت کرے گا۔ کے الیکٹر ک کی جانب سے درخواست کے مطابق جو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ ہے اس کی مد میں بجلی تین روپے 24پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے جن مہینوں کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ان میں جولائی ، اگست، ستمبر اور اکتوبر2020 شامل ہیں ۔ جبکہ جون، نومبر اور دسمبر 2020کے لئے بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 52پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی جبکہ تین سہ ماہیوں کے لئے بھی بجلی کی قیمت میں ردوبدل کی درخواست کی گئی ۔کے الیکٹر ک کی جانب سے جو درخواست نیپرا کو دی گئی ، اس کے مطابق اپریل سے دسمبر2020کی جو تین سہ ماہیاں ہیں ان کے لئے درخواست کی گئی ہے کہ جولائی تا دسمبر 2020کے لئے بجلی تین روپے 79پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔نیپرا23فروری کو کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ کرے گا کہ کیا ردوبدل کرنا ہے ۔