پی ڈی ایم کے خوف سے سلیکٹڈ حکومت سرکاری ملازمین کو دھوکا دے رہی ہے ،شازیہ مری
شیئر کریں
مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے خوف سے سلیکٹڈ حکومت سرکاری ملازمین کو دھوکا دے رہی ہے ،جھوٹوں کی سرکار کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ بھی نہیں، پیپلزپارٹی اقتدار میں آ کر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ماضی کی طرح اضافہ کریگی ۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سرکاری ملازمین جعلی حکومت کے فریب میں نہ آئیں، پی ڈی ایم کے خوف سے سلیکٹڈ حکومت سرکاری ملازمین کو دھوکا دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر چکی ہے ، تنخواہیں بڑھانے کے وعدہ کو ایک کروڑ ملازمتیں دینے کی طرح سمجھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تمام جھوٹیاعلانات کی طرح یہ بھی ایک جھوٹا اعلان ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اب تک صرف سندھ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے ۔شازیہ مری نے کہا کہ جھوٹوں کی سرکار کے پاس عوام کو دینے کیلیئے کچھ بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آ کر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ماضی کی طرح اضافہ کرے گی ۔