میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پشاور میں دلیپ کمار کے آبائی گھر پر حکومت اور مکان مالک میں ٹھن گئی

پشاور میں دلیپ کمار کے آبائی گھر پر حکومت اور مکان مالک میں ٹھن گئی

ویب ڈیسک
منگل, ۹ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

بالی ووڈ کے نامور اداکار دلیپ کمار کے پشاورمیں آبائی مکان کو قومی ورثہ قرار دیے جانے کے بعد مالک مکان اور حکومت کے درمیان قیمت پر ٹھن گئی۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔ مکان کے مالک نے ڈی سی کو درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ مکان کی حالت ایسی نہیں کہ اس کی تعمیر نو کرکے اسے قومی ورثہ بنایا جائے جبکہ مالک مکان نے مکان کی قیمت بھی 35 کروڑ مانگ لی ہے ۔ڈائریکٹر آرکیالوجی عبد الصمد نے کہا ہے کہ حکومت فیصلہ کر چکی ہے کہ مالک کو سرکاری ریٹ کے مطابق مکان کی قیمت ادا کی جائے گی، مالک مکان کی طرف سے لگائی قیمت بہت زیادہ ہے ۔خیال رہے کہ حکومت نے 2011میں دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خریداری کے لیے 3 کروڑ روپے آفر دی تھی جس پر عملی طور پر کچھ نہ ہوسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں