میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں پی ڈی ایم کا پاور شوآج ہوگا

حیدرآباد میں پی ڈی ایم کا پاور شوآج ہوگا

ویب ڈیسک
منگل, ۹ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج حیدرآباد میں پاور شو کریگی، ہٹڑی بائے پاس پر جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سینیٹر شیری رحمان، ایم این اے فیصل کریم کنڈی، پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، عاجز دامراہ، جاوید نایاب لغاری و دیگر نے جلسے گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان ریلی کی شکل میں ٹنڈو محمد خان سے جلسے میں شرکت کرینگے، ذرائع کے مطابق مریم نواز بیٹی کے حادثے کے باعث جلسے میں شرکت نہیں کرینگی، مسلم لیگ ن کی طرف سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نمائندگی کرینگے۔ جسلے کے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ شہر بھر میں پیپلزپارٹی اور ذیلی تنطیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں