منی لانڈرنگ کیس میں انتہائی مطلوب ملزم اسلم مسعود گرفتار
شیئر کریں
اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے معاملے میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔
انتہائی مطلوب ملزم اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ اسلم مسعود کو ایف آئی اے نے ایئرپورٹ سے اپنی تحویل میں لے لیا، انھیں سعودی عرب سے پاکستان لایا گیا تھا۔
اسلم مسعود کو پاکستان لانے میں انٹرپول نے مدد کی۔ یاد رہے کہ اسلم مسعود کو اکتوبر 2018ء میں لندن سے جدہ جاتے وقت انٹرپول نے گرفتار کیا تھا۔
اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
ایف آئی اے کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم نے ملزم کو اپنی تحویل میں لیا۔ اسلم مسعود پر 107 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔