وفاقی حکومت نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کر لیا
Author One
جمعرات, ۹ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
اسلام آباد : وفاقی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کر لیا۔آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
مراسلے میں تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2025 کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔قومی اقتصادی کونسل نے اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ اسٹریٹیجی پیپر 18 اپریل 2025 تک منظور کرانے کی اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 11 فروری سے 28 فروری کو منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مراسلے میں فارن ایکسچینج کے لیے بجٹ کا تخمینہ 7 مئی تک جمع کرانے کی تجویز پیش کی گئی۔