میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا پارٹی رہنماؤں، فیملی ممبرز اور وکیلوں میں سے کوئی بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ آیا, شیخ وقاص اکرم ملٹری کورٹ اور اے ٹی سی کیسز کی تفریق کیسے ہوئی؟ آئینی بینچ اسلام آباد ہائیکورٹ: لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت 200سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں،اویس لغاری 9مئی کیس میں بھی شاہ محمود سمیت دیگر پر فرد جرم عائد حسان نیازی ماموں پر چلے گئے ہیں ، عظمی بخاری اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضی کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ پختونخوا میپ کے امیدوارنصراللہ زیرے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔جمعیت علما اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،ناظم آباد کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل، خطیر رقوم کی بندربانٹ

سندھ بلڈنگ ،ناظم آباد کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل، خطیر رقوم کی بندربانٹ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ڈائریکٹر جنرل عبد الرشید سولنگی نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے ہی ناجائز تعمیرات کے غیر قانونی امور کے تمام معاملات طے کرنے کی ذمہ داری بیٹر مافیا کو سونپ دی ہے۔ موصوف نے ہر قسم کے احتساب کے خوف سے بے پرواہ ہوکر کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان سے گٹھ جوڑ کرنے کے بعد اضافی وصولیوں کا سلسلہ شروع کروا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمزور بنیادوں پر بلند عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔ ملکی محصولات کو نقصان پہنچا کر غیر قانونی امور سے حاصل کی جانے والی رقوم بیرون ملک منتقل کی جانے لگی ہیں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کے تحت شہر بھر میں بیٹر مافیا ناجائز بلند عمارتیں تعمیر کروانے میں سرگرم ہے جو خطیر رقوم ادا کرنے کے بعد بغیر نقشے اور منظوری غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ اور انہدامی کارروائی سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دلواتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ شہر بھر میں کمزور عمارتیں پروان چڑھتی دکھائی دیتی ہیں۔تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1میں بیٹر غضنفر غیر قانونی امور کی سرپرستی میں گزشتہ کئی سالوں سے آزاد ہے۔ اس وقت بھی کینیڈین شہریت کے حامل سجاد خان سے گٹھ جوڑ کے بعد ناظم آباد میں ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ حاصل کر رکھی ہے جس کا با آسانی اندازہ ناظم آباد نمبر 1بلاک A میں پلاٹ نمبر 2/1اور 7/7 پر بغیر نقشوں اور منظوری کے انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی کے ساتھ جاری ناجائز تعمیرات سے لگایا جا سکتا ہے۔ خطیر رقم بٹورنے کے بعد بلڈنگ افسران جاری تعمیرات کی حفاظت پر مامور ہیں ۔واضح رہے کہ بغیر نقشے کہ بننے والی بلند عمارتوں کی تعمیر سے سیوریج اور پارکنگ کے بنیادی مسائل بڑھنے لگے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں