میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ، واگزار اراضی لینڈ مافیا کو الاٹ

اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ، واگزار اراضی لینڈ مافیا کو الاٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ / جوہر مجید شاہ) اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ میں عدالتی احکامات پر وا گزار کرائی جانے والی قیمتی اراضی پر دوبارہ قبضے کیے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ، چیئرمین اورنگی جمیل ڈائری کی سرپرستی میں رفاحی ، فلاحی ودیگر قیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ کرنے والی مافیا کو 2سرکاری افسران کی معاونت حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ میں تعینات ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر اور طاقتور ڈپٹی ڈائریکٹر کے درمیان لین دین پر شدید اختلافات پیدا ہیں ، قبضہ مافیا سے حاصل آمدن کی بٹورے پر شروع ہونے والی لڑائی میں قبضہ کی جانے والی اراضی بھی بے نقاب ہوئی ہیں ، ذرائع کے مطابق دونوں افسران اورنگی ٹاؤن سیکٹر9 ، میں400 گز کے پلاٹ پر قبضہ کرنے والی قبضہ گروہ کے ناصرف سہولت کار ہیں بلکہ غیر قانونی تعمیرات میں مبینہ طور پر براہ راست ملوث بتائے جاتے ہیں ، ان افسران کے درمیان کمیشن کی تقسیم پر اختلافات ہیں ، محکمہ جاتی ذرائع کے مطابق سیکٹر7 میں بنارس لائبریری کی منہدم شدہ باونڈری وال پر 5 لاکھ روپے بھتہ وصول کیے گئے ،ذرائع کے مطابق اورنگی نالے پر NLC اور مختلف اداروں کی جانب وا گزار کرائی گئی زمین پر بھی قبضہ کیا جاچکا ہے جبکہ پی ڈی اورنگی ٹاؤن اینٹی انکروچمنٹ سیل اور علاقہ پولیس کی مجرمانہ چشم پوشیِ ، غفلت برقرار ہے ، یہی وجہ ہے کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر9E ابراھیم علی بھائی اسکول کے پیچھے لینڈ مافیا نے ڈیرے ڈال رکھے ، نالے کی قبضہ شدہ اراضی کو غیرقانونی طور پر الاٹ کرکے فروخت کیا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں