این آئی سی وی ڈی،2023، امراض قلب کے24 لاکھ مریضوں کا علاج
شیئر کریں
قومی ادارا برائے امراض قلب این آئی سی وی ڈی میں سال 2023 کے دوران24 لاکھ 20 ہزار 3 سو36 مریضوں کو سہولیات فراہم کی گئیں ، سیٹ لائٹ سینٹرز میں 20 ہزار 33 پرائمری انجوپلاسٹی ، 4 ہزار 454 کارڈیک سرجری اور 76 ہزار8 سو 71 جدید کارڈیک پروسیجر سرانجام دیے گئے ، این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں قومی ادارا برائے امراض قلب کے قائم تمام سیٹ لائٹ سینٹرز میں سال2023 میں مریضوں کومفت علاج فراہم کیا گیا ، سرانجام دی گئیں کارڈیک سرجری میں بچوں کی سرجری بھی شامل ہے ، سکھر میں2 لاکھ 37 ہزار 5 سو29 مریض ، ٹنڈو محمد خان میں ایک لاکھ 75ہزار5 سو 78 ، لاڑکانہ میں ایک لاکھ36 ہزار 2 سو 72 ، حیدرآباد میں ایک لاکھ61 ہزار9 سو 87 ، نوابشاہ میں35 ہزار9 سو 38 ، خیرپور میں54 ہزار5 سو 12 ، مٹھی میں36 ہزار5 سو 3 ، لیاری میں67 ہزار 3 سو78 مریض امراض قلب کا علاج مہیا کیا گیا ، ترجمان کے مطابق مختلف شہروں میں قائم کیے گئے26 چیسٹ پین یونٹس میں2 لاکھ95 ہزار8 سو 47 مریضوں کو علاج فراہم کیا گیا جبکہ7 ہزار3 سو46 مریض دل کے ساتھ چیسٹ پین یونٹس پر آئے تھے ، جن کو فوری طور طبی امداد کے بعد انجیوپلاسٹی کے لیے مرکزی سینٹر منتقل کیا گیا ، کراچی سمیت مختلف شہروں میں مزید 10 چیسٹ پین یونٹس قائم کیے جائیں گے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو امراض قلب کا علاج بالکل مفت فراہم کرنا ہے ۔