کیا پی ٹی آئی چاہتی ہے 100فیصد کاغذات نامزدگی منظور کریں؟چیف جسٹس
شیئر کریں
لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ چاہتے ہیں ہم یہ کہہ دیں تحریک انصاف کے امیدواروں کے 100 فیصد کاغذات نامزدگی منظور کریں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس پر سماعت کی۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور چیف سیکریٹری پنجاب کی رپورٹس پر پی ٹی آئی سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ الیکشن کمیشن اور چیف سیکریٹری پنجاب چاہیں تو جواب جمع کرا سکتے ہیں۔دوران سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں بتائیں رپورٹ میں غلط ہے؟ چیف سیکریٹری پنجاب کے تحریری جوابات میں اگر کوئی غلط بیانی کی گئی ہے تو ہمیں تحریری طور پر بتائیں، زبانی بات نہ کریں۔ جملے بازی نہ کریں، بتائیں آپ کے لیے کیا آرڈر جاری کریں، اگر ملک کے کسی ادارے پر اعتماد نہیں ہے تو بتائیں ہم حکم دے دیتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اپنے دکھڑے نہ سنائیں، جس پر وکیل پی ٹی ا?ئی لطیف کھوسہ نے کہا کہ ساری دنیا کو علم ہے ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم عدالتی کارروائی کو لائیو دکھا کر دنیا کو خود دکھا رہے ہیں۔وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے لیکن دفعہ 144نافذ کی گئی ہے جبکہ ان کے امیدواروں کے لیے ایسا نہیں ہے۔