میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد مجرموں کی جنت ، سال 2023کے دوران، 90 ہزار سے زائد وارداتیں

شہر قائد مجرموں کی جنت ، سال 2023کے دوران، 90 ہزار سے زائد وارداتیں

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر قائد مجرموں کے لیے جنت بن گیا، گزشتہ سال 2023 میں مجموعی طور پر ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ سال جرائم کی 90 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جس میں مختلف واقعات میں 100 سے زائد افراد کو قتل کیا گیا، شہری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم ہوئے۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2023 میں 90 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ 134 شہریوں کو بے دردی سے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 میں 28 ہزار سے زائد شہریوں کے موبائل اور 59 ہزار 305 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں اس کے علاوہ 12 ماہ میں 2 ہزار 336 کاریں چوری یا چھینی گئیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2023 میں 2 بینک لٹے، 17 اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہوئیں جبکہ بھتے کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ مجموعی طور پر 411 شہری مختلف واقعات میں قتل ہوئے، سینکڑوں شہری ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہوئے، 2023 میں اغوا اور بھتہ خوری کے کیسز بھی بڑھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں