میں عالمی جریدے میں چھپنے والے کالم کی ذمہ داری لیتا ہوں،عمران خان
ویب ڈیسک
منگل, ۹ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ دی اکانومسٹ میں چھپنے والا آرٹیکل آپ نے ہی لکھا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں بین الاقوامی جریدے میں چھپنے والے کالم کی ذمہ داری لیتا ہوں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے کالم سے متعلق زبانی ہدایات دی تھیں، ان گائیڈ لائنز کے نتیجے میں ہی آرٹیکل لکھا گیا اور چھاپا گیا، میں نے آرٹیکل زبانی ڈکٹیٹ کروایا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ ہفتے میری ایک تقریر بھی سوشل میڈیا پر آجائے گی، آج کل مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا زمانہ ہے۔