میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی اتحاد بھکاریوں کا ٹولہ بن چکا ہے، عمران خان

13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی اتحاد بھکاریوں کا ٹولہ بن چکا ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ان کی رہائشگاہ زمان پارک میںملاقات کی ، ان کے صاحبزادے چودھری راسخ الٰہی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال ،اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی ، پنجاب اسمبلی کے اجلاس اور صوبے کی عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں تمام ایشوز پر کھل کر گفتگوکی گئی خاص طور پر آٹے کی صورتحا ل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چودھری پرویز الٰہی نے بتایا کہ پنجاب میں آٹے کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے سرکاری گندم کا کوٹہ دوگنا کر دیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی ٹولے نے چند ماہ کے اندر معیشت تباہ کر دی ہے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے،معیشت کو سنبھالنے کے دعویدار آج خود اغیار کے پائوں میں گرے ہوئے ہیں،لائو لشکر سمیت جینوا جا کر بھیک مانگتے انہیں شرم نہیں آتی،نااہل اور نالائق ٹولہ جینوا سے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹے گا،آج معیشت نہ سنبھلی تو کل اس کا نقصان ریاست کو ہوگا،اقتدار میں ہوس میں اندھے حکمران مہنگائی کا طوفان لے کر آئے ہیں،پنجاب حکومت کی ڈائرکیشن مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک پر مسلط بے حس ٹولے نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے،یہ لوگ عوام کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے این آراو کے ذریعے اپنے آپ کو کلیئر کرانے میں لگے ہیں،عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ہر فیصلے ساتھ کھڑے رہیں گے،ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے،13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی اتحاد بھکاریوں کا ٹولہ بن چکا ہے،یہ سب مل کر بھیک مانگ رہے ہیں لیکن کوئی انہیں کچھ دینے کو تیار نہیں،مالیاتی اداروں کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے،ہمارے ہر اقدام کا محورعام آدمی کی فلاح وبہبود ہے،عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں