میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل 5 میں کروڑوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پی ایس ایل 5 میں کروڑوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

جرات ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان سپرلیگ میں بے ضابطگیوں کا سلسلہ رک نہ سکا، پی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن میں کروڑوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل 5 میں90 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، دستاویز کے مطابق پانچوں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر24 کروڑسے زائد اخراجات کیے گئے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب کے لیے پیشگی ادائیگیاں کی گئیں، سکیورٹی کے لیے نجی کمپنی کو2کروڑ 70 لاکھ پیشگی ادائیگی گی گئی، میچز کی براہ راست سہولت کے لیے18 کروڑ سے زائد ادائیگیاں بھی شفاف نہیں۔ دستاویز کے مطابق پانچویں ایڈیشن کے لیے خلاف ضابطہ افسران کی اضافی تقرریاں کی گئیں ، تشہیر کے لیے خلاف ضابطہ 6 کروڑ روپے سے زائد اخراجات کیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں