میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے مطلع کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف

کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے مطلع کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف

جرات ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کاسمیٹک مصنوعات کے مضر اثرات کی اطلاع دینا صارفین کو انفیکشن سے بچانے میں معاون ہے۔ اس سے مستقبل میں ان مضر اثرات کے دوبارہ ہونے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی تعلیمی معلومات میں نشاندہی کی ہے کہ ضمنی اثرات کا مطلب کسی ناپسندیدہ اثر کا ہونا ہے جو پروڈکٹ استعمال کرتے وقت کسی عنصر یا بہت سے عوامل کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ان مضر اثرات کی علامات میں جلد کا لال ہونا، بالوں کا گرنا، خارش ہونا، سانس بند ہونا اور جلن ہونا شامل ہے۔ اتھارٹی نے ضمنی اثرات سے بچنے کے لیے متعدد طریقوں پر عمل کرنے کی ضرورت کا مشورہ دیا اور کہا کہ مصنوعات کو مینوفیکچرر کی ہدایات کے مطابق مناسب جگہ پر ذخیرہ کیا جائے، ان پروڈکٹس کو کو ایک دوسرے کے ساتھ نہ ملایا جائے، ان میں دیگر مصنوعات شامل نہ کی جائیں، ان کا استعمال دی گئی ہدایت کے مطابق کیا جائے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں