میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کی بلدیاتی الیکشن روکنے کی درخواست عدالت میں مسترد

ایم کیو ایم کی بلدیاتی الیکشن روکنے کی درخواست عدالت میں مسترد

جرات ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے حکمِ امتناع جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالتِ عالیہ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے سماعت کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ منگل کو ریگولر بینچ ہو گا، وہی سماعت کرے گا۔ دورانِ سماعت ایم کیو ایم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب بلدیاتی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا اس وقت الیکشن کمیشن کا کورم پورا نہیں تھا، الیکشن کمیشن کا بلدیاتی الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن ہی غیر قانونی ہے۔ عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔درخواست ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کی جانب سے دائر کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں