میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ساڑھے 14 اگست، کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پیش

ساڑھے 14 اگست، کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پیش

جرات ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

معروف لکھاری، ڈراما ساز اور مزاح نگار انور مقصود کے تیار کیے گئے تھیٹر ‘ساڑھے 14 اگست’ کو کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پیش کر دیا گیا۔’ ساڑھے 14 اگست’ کو کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) میں 14 اگست 2020 سے پیش کیا جا رہا تھا اور مذکورہ اسٹیج ڈرامے کے وہاں پورے 100 شوز دکھائے گئے۔ کراچی کے بعد اب ‘ساڑھے 14 اگست’ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ‘پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ’ (پی این سی اے) میں بھی پیش کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ‘ساڑھے 14 اگست’ کو پی این سی اے میں 7 جنوری سے دکھانے کا آغاز ہوا اور شو کو وہاں پر کم از کم ایک ماہ تک یعنی 7 فروری تک دکھایا جائے گا۔ سیاسی مزاحیہ ڈرامے کو اسلام آباد میں پیش کیے جانے کے حوالے سے پی این سی اے میں کی گئی پریس کانفرنس کے دوران کراچی آرٹ کونسل کے صدر سید احمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ‘ساڑھے 14 اگست’ کو سندھ کے دارالحکومت میں بہت پسند کیا گیا اور تمام شوز فل ہاؤس ہوا کرتے تھے اور انہیں امید ہے کہ اسلام آباد میں بھی ایسا ہی ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں