ملکی زرمبادلہ میں خطرناک کمی، حکومت کی 165 لگژری گاڑیوں کی بکنگ
شیئر کریں
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے باوجود حکومت نے 165 لگژری گاڑیوں کی بکنگ اور ان کے لیے ایل سیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے باوجود لگژری گاڑیوں کے لیے ایل سیز کی پابندی میں نرمی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ذرائع وزرات صحت کے مطابق 165 لگژری گاڑیوں کے لیے ایل سیز کا گرین سگنل دے دیا گیا، لگژری گاڑیوں کی قیمت 5 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ذرائع کے مطابق لگژری گاڑیوں کی بکنگ جنوری اور ڈلیوری مارچ میں ہوگی، پہلے مرحلے میں 65 اور دوسرے مرحلے میں 100 گاڑیوں کی بکنگ کی گئی ہے۔دوسری جانب مقامی کار مینو فیکچررز کو خام مال کی ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ملک میں تین بڑی کار مینو فیکچررز نے اپنی پیداوار بند کر رکھی ہے۔ایل سیز کے لیے پریشان مقامی کار مینو فیکچررز نے متعلقہ وزارتوں اور وزیر اعظم سے ایل سیز کھولنے کی اپیل کی ہے۔