میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد میں بدانتظامیاں، بدعنوانیاں عروج پر پہنچ گئیں

ادارہ ترقیات حیدرآباد میں بدانتظامیاں، بدعنوانیاں عروج پر پہنچ گئیں

ویب ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ادارہ ترقیات حیدرآباد میں بدانتظامی اور بدعنوانی عروج پر، سندھ حکومت مستقل ڈائریکٹر جنرل مقرر کرنے سے گریزاں، فوتی الاٹیز کی پلاٹ جعلسازی سے ٹرانسفر کرنے کا انکشاف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم صدیقی نے دو فوتی افراد کے پلاٹ ہی منتقل کردیے، مسلم فنکشنل کے رہنما رفیق مگسی نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات میں بدعنوانی اور بدانتظامی عروج پر پہنچ گئی ہے، سندھ حکومت مستقل ڈائریکٹر جنرل مقرر کرنے کی بجائے ادارے کو7 ماہ سے ایڈہاک پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے حوالے کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی عدم دلچسپی کے باعث ادارہ ترقیات کا کنٹرول سیکریٹری عبدالمنان شیخ نے سنبھال لیا ہے اور نیب کیس میں جیل جانے والے عبدالمنان شیخ کو کچھ عرصہ قبل سیکریٹری کے عہدے پر قواعد و ضوابط کے خلاف مقرر کیا گیا تھا، ادارہ ترقیات میں فوتی الاٹیز کے پلاٹ ٹرانسفر کرنے کا بھانڈا مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما نے پھوڑ دیا ہے، مسلم فنکشنل حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری رفیق مگسی کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات اور پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ادارہ ترقیات حیدرآباد وسیم احمد صدیقی نے گلستان سرمست ہاوسنگ اسکیم لطیف آبادکے پلاٹ نمبر 1 اور 3 سیکٹر 14 اور جو کہ 23 مئی کے 2017 میں وفات پانے والے نور محمد کے نام پر تھے اور مرحوم کے لطیف آباد کے دو پلاٹ انتقال کے 5 سال بعد مرحوم نور محمد سے شرجیل کے نام پر ٹرانسفر کیلئے گئے۔ رفیق مگسی کے مطابق وسیم احمد صدیقی کے خلاف بے تحاشا درخواستیں بھی کی گئیں ہیں لیکن ادارے کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں ہو رہی جو ادارہ ترقیات حیدرآباد پر سوالیہ نشان ہے، روزنامہ جرأت سے بات کرتے رفیق مگسی نے کہا کہ ادارہ ترقیات حیدرآباد بیواہوں اور فوتی افراد کو بھی نہیں بخشا گیا اور جعلسازی کے ذریعے ان کی فائلیں ٹرانسفر کی گئیں، ڈائریکٹر جنرل کارروائی سے گریزاں ہیں، انہوں نے کہا کہ ادارہ ترقیات 7 ماہ سے ایڈہاک پر چل رہا ہے اور ادارہ تباہی کی دہانے پر پہنچ گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں