میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیسی میں ڈائریکٹر پروکیورمنٹ  نے کرپشن کا بازار گرم کر دیا

سیسی میں ڈائریکٹر پروکیورمنٹ نے کرپشن کا بازار گرم کر دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن(سیسی) میں ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر سعادت میمن نے کرپشن کا بازار گرم کردیا،ادویات کی خریداری، عمارتوں کی تعمیر میں کروڑوں روپے کا غبن، اینٹی کرپشن نے ڈاکٹر سعادت میمن کو آئندہ ہفتے طلب کرلیا۔ جراٗت کو موصول دستاویز کے مطابق سیسی کی لانڈھی اسپتال میں سال 2016-17 کے دوران 16 کروڑ 67 لاکھ 24 ہزار روپے کی ادویات خرید کرنے کا دعویٰ کیا گیا، ادویات کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا معاملہ اینٹی کرپشن پہنچ گیا ہے اور اینٹی کرپشن افسران نے نوٹس جاری کرکے سیسی کے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اور لانڈھی اسپتال کے اس وقت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعادت علی میمن کو 13 جنوری 2023کو طلب کرلیا ہے، ڈاکٹر سعادت میمن کو لیجر بک، بجٹ کنٹرول رجسٹر، کیش بک، بینک ری کینسی لیئیشن رپورٹس، ماہانہ آمدنی اور اخراجات کی رپورٹس، ماہانہ استعمال ہونے والی ادویات کی رپورٹس، ادویات کی فراہمی کے لئے 3کوٹیشن اور ادائیگی کے ووچرز، ایف 11 اور ایف 10دستاویزات، ادویات کی فراہمی کے لئے معاہدے کے دستاویزات، ادویات کی خریداری کے لئے منظوری کے منٹس، کیش بک رجسٹر ، ٹرانسفر ووچراور انکم ٹیکس کی کٹوتی کے دستاویزات بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی کرپشن افسران نے سیسی کی لانڈھی اسپتال میں نرسنگ اسکول اور کے وی ایس ایس اسپتال کے نرسنگ اسکول کی ہاسٹل عمارتوں کی تعمیرات میں کرپشن کی انکوائری بھی شروع کردی ہے، اینٹی کرپشن نے کمشنر سیسی کو لیٹر ارسال کرکے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر سعادت میمن، انجنیئر محمد وسیم، ڈائریکٹر انجنیئرنگ سیسی انجنیئر جاوید احمد بھیو، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اور دیگر افسران کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں