میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان،  نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

جرات ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج پیر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا تاہم ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری پیٹ میں تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے۔ 31 سالہ کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری کراچی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انجری کے باعث میدان میں فیلڈنگ کیلئے نہیں آئے تھے۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کے مطابق میٹ ہینری ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ دوسری جانب ٹیم انتظامیہ نے ابھی تک کسی متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا تاہم جیکب ڈفی کو ممکنہ طور ان کی جگہ کھلایا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں کیوی فاسٹ بولر ایڈم ملنے ہفتے کے شروع میں ہیمسٹرنگ انجری کے بعد دورہ پاکستان اور بھارت سے دستبردار ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل سیریز کے میچز 9،11 اور13 جنوری کو نیشنل بنک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں