سانحہ مری، وزیراعظم عمران خان کاتحقیقات کاحکم
ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جنوری ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدید برفباری میں سیاحوں کے پھنسنے اور اموات کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سانحے پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں سیاحوں کی اموات پر افسردہ ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ غیرمعمولی برفباری اور موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا۔ اس صورتحال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قواعدوضوابط قائم کیے جائیں گے