میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے چھینی گئی گاڑیاں سرکاری محکموں میں کرائے پرچلنے کاانکشاف

کراچی سے چھینی گئی گاڑیاں سرکاری محکموں میں کرائے پرچلنے کاانکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی)نے کراچی سے بین الصوبائی کار اسنیچنگ کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگالیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی سے چھینی گئی کروڑوں مالیت کی لگژری گاڑیاں او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل میں کرائے پر چلنے کاانکشاف ہوا ہے، بین الصوبائی کار لفٹر گروہ نے گاڑیاں او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو کرائے پر دیں اور ان کمپنیوں سے فی گاڑی1لاکھ20ہزارتا1لاکھ90ہزار کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔بین الصوبائی کار اسنیچنگ کا بھانڈا شارع نور جہاں سے دہشتگردی میں ملوث منظور عرف بافو عرف شوکت نے پھوڑا، جس نے دوران تفتیش اہم راز اگلے، مبینہ دہشت گرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ کراچی سے مہنگی ترین گاڑیاں چھین کر انہیں ڈیرہ بگٹی پہنچایا جاتا ہے، یہاں گاڑی کا رنگ،کاغذ اور انجن چیسز نمبر تبدیل کردیاجاتاہے۔مبینہ دہشت گرد نے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ ڈیرہ بگٹی میں ان قیمتوں گاڑیوں کے خریدار موجود ہیں، دھندے میں سیاسی جماعت کے رہنمائوں سے لیکر با اثرا فراد تک ملوث ہیں، کار لفٹر گروہ بلوچستان میں مخصوص خریدار کو گاڑیاں فروخت کرتے ہیں، کار اسنیچراور خریداروں میں گٹھ جوڑ ہے اور خریدار بذریعہ کنٹریکٹ چھینی ہوئی گاڑی مذکورہ کمپنیوں کو کرائے پر دیتا ہے۔ذرائع کے مطابق دہشتگردی و دیگر کیسز میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کے انکشاف پر تحقیقات کی گئیں، ایس ایس پی بشیربروہی نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلیے آئی جی سندھ کوخط لکھا۔رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے محکمہ داخلہ کے ذریعے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا، چیف کمشنر کی جانب سے سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ اسلام آباد کو خط لکھا گیا جس پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کو خط لکھ کرجواب طلب کیا اور متعلقہ کمپنیوں سے5سال میں کرائے پر حاصل گاڑیوں کی تفصیل طلب کرلی گئیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں