میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پام ہائوسنگ اسکیم حیدرآباد بائی پاس پر سرکاری زمین پر قبضے کا انکشاف

پام ہائوسنگ اسکیم حیدرآباد بائی پاس پر سرکاری زمین پر قبضے کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد بائی پاس پر 28 ایکڑ سرکاری زمین کا میگا اسکینڈل میں اہم انکشافات سامنے آئے، محکمہ ریونیو کے 2016 میں ایس ایچ او ہٹڑی کو لکھے لیٹر میں انکشاف کیا گیا ہے تپہ شاہ بخاری میں 28 ایکڑ سرکاری زمین قبضے میں ہے، رپورٹ کے مطابق سروے نمبر 118،119،120،121، 122،123،128 اور 353 کے سب رجسٹرار آفس میں جعلی ریکارڈ بنایا گیا، دستاویزات پر اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد اور مختیار کار قاسم آباد کے جعلی دستخط کئے گئے اور ایسی رپورٹ کمشنر حیدرآباد کو بھی دی گئی ہے، قبضہ مافیا کو اخبارات میں اشتہار کے ذریعے نوٹسز بھی بیھجے گئے، مذکورہ 28 ایکڑ زمین ایریگیشن چینل پھٹل کاغن کھادل کینال کی ہے، حیرت انگیز طور پر بااثر شخصیات نے پہلے زمین پر قبضہ کروایا اور پھر اسے بلڈر مافیا کو دے دیا، بلڈر مافیا نے ریونیو ریکارڈ میں ہیراپھیری کرکے سرکاری زمین کو اسکیموں میں شامل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ سروے نمبرون سے معتدد پام ہاؤسنگ اسکیم میں بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پام ہائوسنگ اسکیم کو زمین کے معاملات میں سنگین الزامات کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں