میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوشل میڈیا پرتوہین رسالت کے تین ملزمان کوسزائے موت کا حکم

سوشل میڈیا پرتوہین رسالت کے تین ملزمان کوسزائے موت کا حکم

ویب ڈیسک
هفته, ۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پرتوہین رسالت کے تین ملزمان کوسزائے موت کا حکم دیدیا۔ جمعہ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سوشل میڈیا گستاخانہ مواد کیس کا فیصلہ جج راجہ جواد عباس نے ملزمان کی موجودگی میں سنادیا۔ عدالت نے 15 دسمبر2020 میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے تین ملزمان ناصراحمد سلطان، رانا نعمان اورعبد الوحید کو سزائے موت سنا دی جبکہ ایک ملزم پروفیسرانواراحمد کو توہین مذہب پردس سال قید ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ چاراشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹس گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے۔عدالت نے اپنے جاری کردہ فیصلے میں کہا کہ ملزمان پرتوہین رسالت اور توہین مذہب کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے محمد اسماعیل قریشی شرعیہ کورٹ کا حوالا بھی دیا۔عدالت نے مفرور ملزمان طیب سرادر،راؤ قیصر شہزاد،فراز پرویز اور پرویز اقبال کے ناقابل ضمانت دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں