میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رفاہی پلاٹس کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے پر ڈی جی کے ڈی اے کو نوٹس

رفاہی پلاٹس کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے پر ڈی جی کے ڈی اے کو نوٹس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے رفاحی پلاٹس کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی کے ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24جنوری تک جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں رفاعی پلاٹس کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار محمود اخترنقوی کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عوامی مفاد کیلئے عدالت میں حاضر ہواہوں ،قانونی حیثیت تبدیل کرکے عوامی پارکس کو ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کاحصہ بنایا گیا۔عدالت نے درخواست گزار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے جو سوال پوچھاجائے صرف اس کا جواب دیں،عدالت نے استفسار کیاکہ پلاٹس پہلے پارک تھے اس کا کیا ثبوت ہے ؟،پہلے یہ پلاٹس پارک تھے اور ان کی حیثیت تبدیل کی گئی ؟اس کا ثبوت دیں ، عدالت نے مزید کہا کہ ماس ٹرانزٹ کامنصوبہ بھی عوام الناس کیلئے بنایا جارہا ہے ۔درخواست گزار نے کہاکہ سرجانی ٹاؤن اورمزارقائد سے متصل پارکس کو کمرشل قراردیناغیرقانونی ہے ، آپ اس کے شواہد اورثبوت حکومت سے منگوائیں ،عدالت نے استفسار کیاکہ ماس ٹرانزٹ پلان جب شروع ہواتب آپ کہاں تھے ؟ آپ کو دو سال بعد عوامی مفاد کاخیال آرہا ہے ،عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کردیا،عدالت نے رفاعی پلاٹس کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت24 جنوری تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں