پی آئی اے میں کرپشن کی دس سالہ رپورٹ پر ایف آئی اے تحقیقات شروع
ویب ڈیسک
بدھ, ۹ جنوری ۲۰۱۹
شیئر کریں
پی آئی اے میں ہونے والی کرپشن کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی، سات رکنی تحقیقاتی ٹیم دو ارب سے زائد فنڈز میں خرد برد کی انکوائری کرے گی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات پر سرکاری آڈیٹرز کی مرتب کردہ پی آئی اے کی دس سالہ آڈٹ رپورٹ کے مختلف پیراز پر انکوائری شروع کر دی ہے ،
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انسپکٹر اور سب انسپکٹرز پر مشتمل سات رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔انکوائری افسران کو تحقیقات کے لیے پی آئی اے ہیڈ آفس میں دفتر بھی فراہم کردیا گیا ہے ، دفتر کی فراہمی سے درکار ریکارڈ اور متعلقہ افسران کی فوری دستیابی ممکن ہوگی۔