میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں اتحادی فوج کچھ نہ کرسکی،وزیرا عظم

افغانستان میں اتحادی فوج کچھ نہ کرسکی،وزیرا عظم

منتظم
منگل, ۹ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئی مانے نہ مانے ٗپاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑرہا ہے ٗافغانستان میں ڈھائی لاکھ بیرونی فوج آئی اور کچھ نہ کرسکی ٗ ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور ملک سے نکال باہر پھینکا ٗچار سال کے دوران انتشار پھیلانے کی کوششوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حکومت نے ترقی کا سفر جاری رکھا ٗلوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پالیا ہے ٗ مستقبل میں بجلی کی پیداواری لاگت بھی کم ہوگی جس سے صنعتوں، زراعت اور گھریلو صارفین کو مزید فائدہ پہنچے گا ٗسیالکوٹ اور اس کے گرد ونواح کے علاقے میں این ایچ اے 200ارب روپے کی لاگت کے منصوبے مکمل کر رہی ہے جس سے علاقے کی قسمت بدل جائے گی ٗ نندی پور منصوبہ بدعنوانی کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا ٗ ہماری حکومت نے اسے مکمل کیا اور 425 میگاواٹ بجلی پیداہو رہی ہے ٗمشترکہ مفادات کونسل میں بجلی اور گیس کی قیمت کے معاملات بھی طے ہوجائیں گے ۔ پیر کو یہاں سیالکوٹ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہپاکستان میں حکومت کرنا بہت مشکل کام ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان وہ ملک تھا جہاں جمعہ کی نماز میں لوگ خوف میں مبتلا ہوتے تھے، تاہم ہم نے بڑی قربانیاں دے کر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا، آج امن و امان موجود ہے، کراچی دنیا کے پانچ خطرناک شہروں میں تھا، لیکن آج شہر امن کا گہوارہ ہے، تمام سیاسی لوگوں، حکومت اور فوج نے مل کر کوشش کی اور اس کے اثرات سامنے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کوئی مانے نہ مانے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑرہا ہے، اس میں جو کامیابی پاکستان نے حاصل کی وہ کوئی نہیں کرسکتا، افغانستان میں ڈھائی لاکھ بیرونی فوج آئی اور کچھ نہ کرسکی، لیکن ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور ملک سے نکال باہر پھینکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں